Geo News
Geo News

کاروبار
10 دسمبر ، 2015

پولٹری ایسوسی ایشن کا زندہ مرغی کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی پر احتجاج

پولٹری ایسوسی ایشن کا زندہ مرغی کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی پر احتجاج

کراچی .......پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے افزائش نسل کے لیے زندہ مرغی کی درآمد پر اضافی 10 فیصد امپورٹ ڈیوٹی پر احتجاج کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ زندہ مرغی 185 گرام وزن سے کم اور ہیڈنگ 01.05 کے تحت گرینڈ پیرنٹ مرغیاں بھی امپورٹ ڈیوٹی میں شامل ہوں گی جن سے پیرنٹ اور پیرنٹ سے برائلر چکن پیدا کرکے گوشت حاصل کیا جاتا ہے۔

اس زمرہ میں آنے والی مرغی اضافی ٹیکس سے مستثنیٰ تھی مگر اب گرینڈ پیرنٹس مرغیوں کو اس میں شامل کرکے ان پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہےجس  سے حکومت کو کوئی خاطر خواہ آمدن بھی حاصل نہیں ہوتی  ہے تاہم اس پر ٹیکس سے فارمرز کی لاگت میں ضرور اضافہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :