10 دسمبر ، 2015
فلو ریڈا......فلو ریڈا کے لیگو لینڈ میں پلاسٹک کے لیگو بلاکس سے تیار کیا گیا کرسمس ٹری نمائش کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔ لاکھوں لیگو بلاکس سے تیار کیے گئے اس کرسمس ٹری کی اونچائی26فٹ ہے۔
کئی دنوں کی کڑی محنت سے تیار ہونے کیئے جانے والے اس لیگو کرسمس ٹری میں سبز بلاکس لگائے گئے ہیں جس کے سامنے کر سمس کے تہوار کی مناسبت سے لیگو بلاکس سے ہی تخلیق کیے گئے ما ڈلز، تحائف اور سجاوٹی و آرائشی سامان بھی بنا کر رکھا گیا ہے ۔
یہ کرسمس ٹری آج کل اس لیگو لینڈمیں آنے والے افراد کی تو جہ کا مر کز بنا ہو ا ہے۔