Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
10 دسمبر ، 2015

دنیا بھر میں بکھرنے لگے کرسمس کے رنگ

دنیا بھر میں بکھرنے لگے کرسمس کے رنگ

لندن......دنیا بھر میں ہر طرف کرسمس کے رنگ بکھرے ہیں ۔جنوبی کوریا میں سانتا کلاز نے ایکوریم میں ڈھیر ساری مچھلیوں کے ساتھ پرفارمنس دکھائی،جو بچوں، بڑوں سب ہی کو بہت بھائی۔

جاپان میں ننھے ننھے پینگوئنز سانتا کلاز کے مدد گار بن کرنکلے۔ ٹوکیو کے ایک مقامی پارک میں 6ننھے پینگوئنز ٹوپیاں اوررنگ برنگے لباس پہنے سانتاکلاز کے ساتھ چہل قدمی کرتے نظر آئے۔ ایک تو خود کیوٹ سے، اوپر سے یہ حلیہ، جس نے دیکھا مسکرائے بغیر نہ رہ سکا۔

فلوریڈا میں تیار ہوگیا لیگو بلاکس سے بنا 26فٹ اونچا کرسمس ٹری۔ جگ مگ کرتا لیگو کرسمس ٹری اور دیگر ماڈلز، سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں سانتا کلاز کا روپ دھارے متعدد سانتا کلاز سائیکل پر سوار سڑکوں پر نکلے اور شہر بھر کا چکر لگاکر امدادی مہم کے لیے رقم جمع کی۔

مزید خبریں :