11 دسمبر ، 2015
جڑانوالہ.......جڑانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں جلنے والی4 بچوں کی ماں اسپتال میں دم توڑ گئی ۔
جڑانوالہ کے نواحی علاقے کھڑریانوالہ میں شکیلہ بی بی کا اپنے شوہر حفیظ الرحمان سے اکثر جھگڑ ا رہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس کے شوہر نے چند روز قبل مبینہ طور پر شکیلہ پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی ۔
شکیلہ کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز اسپتال ، پھر الائیڈ اسپتال فیصل آباد داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی پولیس نے شکیلہ کی موت کے بعد اس کے شوہر حفیظ الرحمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔