11 دسمبر ، 2015
سرینگر........ مقبوضہ کشمیر میں بھی سرد موسم نے ڈیرے ڈال لیے، برفباری سے لطف اٹھانے کے لیے لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔
مقبوضہ وادی میں شدید برفباری ہوئی، سیاح اور مقامی افراد کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کا رخ کر رہی ہے۔
ادھر برفباری کی وجہ سے جموں کو سرینگر سے ملانے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی، سیاحتی مقام Gulmarg پر پانچ سے سات انچ تک برف رکارڈ گئی۔