11 دسمبر ، 2015
ممبئی.........نہ سلمان نہ عامر خان، بالی ووڈ کا بادشاہ اس سال پیسے کمانے میں سب سے آگے،فوربز کے مطابق شاہ رخ کے اکاؤنٹ میں اس سال 257 کروڑ کا اضافہ ہوا۔
بالی ووڈ کے چمکتے ستارے، کروڑوں میں کھیلتے ہیں، فوربز نے بالی ووڈ کی امیر ترین سیلبرٹیز کی لسٹ جاری کردی۔ بادشاہ، ایسے ہی تو نہیں کہتے، شاہ رخ خان فلمی سلطنت کے رئیس ہیں اوراس سال دو سو ستاون کروڑ سے زیادہ آمدنی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
بجرنگی بھیا، نام ہی کافی ہے، فلموں میں بھی اور کمائی میں بھی، فوربز کی لسٹ کے مطابق سلمان خان نے اس سال تقریباً دو سو تین کروڑ روپے کمائے۔
خطروں کے کھلاڑی،اکشے کمار نے اس سال ایک سو ستائیس کروڑ تراسی لاکھ کا بینک بیلنس بنایا۔ اولڈ از گولڈ، فوربز کی ٹاپ ٹین لسٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے اکائونٹ میں ایک سو بارہ کروڑ کا اضافہ کیا۔
مسٹر پی کے کی جیب بھی ہے خوب بھاری، عامر خان نے ایک سو چار کروڑ پچیس لاکھ کا ٹھیک ٹھاک بینک بیلنس بڑھایااور اگر بات ہو کرکٹ اسٹارز کی، تو جناب مہندر سنگھ دھونی اس سال ایک سو انیس کروڑ تینتیس لاکھ آمدنی کے ساتھ اپنے ساتھیوں میں لیڈ کر رہے ہیں۔
فوربز نے ورات کوہلی کی اس سال کی آمدنی کا اندازہ بتایا ہے ایک سو چار کروڑ اٹھہتر لاکھ روپےاور سب سے حیران کن رینکنگ رہی کرکٹ کے میدان میں چوکوں چھکوں کی بارش کرنے والے سچن ٹنڈولکر کی، جو دولت کے معاملے میں ذرا پیچھے رہ گئے۔ اس سال سچن کی کمائی رہی صرف چالیس کروڑ۔