Geo News
Geo News

پاکستان
12 دسمبر ، 2015

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

کراچی......کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے راستے پر گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج اور گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب پانی کی لائن پھٹ جانے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بدترین ٹریفک جام ہے۔

کراچی میں گارڈن، صدر، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ اور شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہے۔ گورنرہاؤس، شاہین کمپلیکس اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانےوالی سڑکوں پربھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔

کئی جگہوں پر ایمبولینسوں میں مریض بھی ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ٹریفک جام کے باعث گاڑیاں گھنٹوں سے سڑکوں پر پھنسی ہوئی ہیں ، عوام کو شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :