Geo News
Geo News

دنیا
13 دسمبر ، 2015

فرانس میں منعقدہ کانفرنس میں ماحولیاتی آلودگی پرمعاہدہ طےپاگیا

فرانس میں منعقدہ کانفرنس میں ماحولیاتی آلودگی پرمعاہدہ طےپاگیا

پیرس......فرانس میں ہونے والی کانفرنس کے دوران دنیا کے 200ممالک کے درمیان ماحولیاتی آلودگی کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ، 2050ءتک عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 2درجے تک محدود کیا جائے گا ۔

امریکی صدر اوباما نے معاہدے کو تاریخی قرار دے دیا ۔

پیرس میں ہونے والی کانفرنس کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ لورے فیبس نے ماحولیاتی معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا تو کانفرنس ہال تالیاں سے گونج اٹھا ۔

کامیاب معاہدے پر کانفرنس میں شریک وفود نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ معاہدے کے تحت طے کردہ اہداف کا اطلاق 2020ءسے شروع ہو جائے گا ۔

عالمی درجہ حرات میں اضافے کو دو ڈگری سے نیچے رکھا جائے گا اور مزید کوششیں کرکے اس کو 1.5 ڈگری تک محدود کیا جائے گا ۔

معاہدے کے تحت گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں رفتہ رفتہ کمی کی جائے گی اور توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا ۔

ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سالانہ ایک سو ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کی جائے گی ۔ کانفرنس میں شریک تمام ممالک کے وفود نے اس تاریخی ماحولیاتی معاہدے کا خیر مقدم کیا ۔

امریکی صدر باراک اوباما نے ٹوئٹر پر اس پیرس معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے اسے ایک بڑا معاہدہ قرار دیا ۔

مزید خبریں :