13 دسمبر ، 2015
نیویارک.....مشہور و معروف ہالی وڈ ہدایتکاروپروڈیوسر اسٹیون اسپیلزبرگ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی ایڈونچر فلم’’دی بگ فرینڈلی جائنٹ‘‘ا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔
اسٹیون اسپیلزبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی انگلینڈکی رہائشی صوفی نامی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی دوستی دنیا پر حملہ آور ہونیوالے آدم خور دیو (بلا)سے ہو جاتی ہے۔خوفناک دکھائی دینے والا یہ دیو دیکھ کر بچی خوفزدہ تو ہو جاتی ہے تاہم جلد ہی اس بلا سے صوفی کی دوستی ہو جاتی ہے جو اس کا بہترین دوست ثابت ہوتا ہے۔
رٹش ناول نگار کی کتاب سے ماخوذ اس فلم میں روبی بارن ہِل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مارک ریلینس، بِل ہیڈر، ربیکا ہال اور پینی لوپ وِلٹن شامل ہیں۔
والٹ ڈزنی پکچرز اور ریلائینس انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے تیار ہونیوالی اس سنسنی خیز فینٹسی ایڈونچر فلم آئندہ سال یکم جولائی کوموشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹودیوز کے تحت سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔