Geo News
Geo News

پاکستان
14 دسمبر ، 2015

پشاور :تاریخی اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریبات ختم

پشاور :تاریخی اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریبات ختم

............پشاور کے تاریخی اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریبات آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

پشاور کی تاریخی اسلامیہ کالج میں صد سالہ تقریبات3روز تک جاری رہیں۔ جس کے بعد عمارت کی چھت سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی صدسالہ تقریبات بھی اپنے اختتام کو پہنچیں۔

آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے طلبہ کی کثیر تعداد میں گراؤنڈ میں موجود تھی اور لطف اندوز ہوئی۔

اس موقع پر اسلامیہ کالج کے طلبہ نے اس یاد گار موقع کو ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں محفوظ کر لیا۔

مزید خبریں :