14 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی میں شفیق موڑ کے قریب ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شفیق موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر ماردی،جس کے نتیجے میں کار سوار شدید زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
سولجر بازار پولیس نے شبہ میں ڈمپر کے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔