دنیا
14 دسمبر ، 2015

سعودی انتخابات میں خواتین کی شمولیت اہم سنگ میل ہے ‘ امریکہ

سعودی انتخابات میں خواتین کی شمولیت اہم سنگ میل ہے ‘ امریکہ

واشنگٹن ......امریکا نے سعودی عرب کے میونسپل انتخابات میں خواتین کی شرکت اور اْن کے انتخاب کو ایک "تاریخی سنگ میل" قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

ہفتے کو منعقد ہونے والے مقامی کونسلوں کے انتخابات اس حوالے سے ملکی تاریخ کے پہلے انتخابات تھے کہ ان میں ناصرف خواتین کو ووٹ ڈالنے بلکہ اْنھیں بطور اْمیدوار حصہ لینے کی اجازت بھی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’خواتین کی شمولیت سعودی عرب میں ایک ہمہ گیر انتخابی عمل کی طرف پیش رفت کی عکاس ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ شہریوں کی حکومت میں نمائندگی ہو جو سب شہریوں کو جواب دہ ہو۔

مزید خبریں :