Geo News
Geo News

پاکستان
14 دسمبر ، 2015

وزیراعظم نوازشریف چین کے دورے پر گوانگ ژو پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف چین کے دورے پر گوانگ ژو پہنچ گئے

گوانگ ژو.......وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ وزیراعظم چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کل چینی ہم منصب سے بھی ملیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس چین کے وسطی صوبے ہنان کے درالحکومت میں ہورہا ہے۔ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنا اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، افغانستان، ایران، بھارت، بیلاروس اورمنگولیا کے نمائندے بھِی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔

مزید خبریں :