15 دسمبر ، 2015
فیصل آباد.......فیصل آباد کی حوالات میں قید ملزم پولیس تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاہےکہ ملزم نے خودکشی کی جبکہ ڈاکٹروں کاکہناہےکہ نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانا بٹالہ کی حوالات میں بند ملزم احسن پیر کی رات پولیس کے مبینہ تشدد کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کادعویٰ ہےکہ نوجوان نے حوالات میں خودکشی کی۔
دوسری جانب لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے سول اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں ڈاکٹرو ں کاکہناہے کہ نوجوان کی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ۔ ملزم احسن کو اسامہ نامی نوجوان کو اغوا ء اور بعد میں دس لاکھ روپےتاوان طلب کرتے ہوئے اتوارکورنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیاتھا۔