27 مئی ، 2012
راول پنڈی…سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم اب صدر زرداری سے نجات چاہتی ہے، جس کا فیصلہ عوامی اسمبلی میں ہو گا،راول پنڈی میں عوامی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ اب صدر زرداری کے جانے کا فیصلہ قومی اسمبلی میں نہیں عوامی اسمبلی میں ہوگا ، ہم ایسا منشور لائیں گے جوعوام کی زندگی بدل دے گا ،قوم پوچھ رہی ہے کہ پانچویں بجٹ کے بعد مہنگائی کم ہوگی یا بڑھے گی۔ہر سال مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔