16 دسمبر ، 2015
لاہور .....کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کاکہناہے کہ آپریشن ضرب عضب ایک وژن ہے،دہشتگردوں کاصفایا کرکے دم لیں گے،دہشتگردی کو قلم کی طاقت سے شکست دی جا سکتی ہے۔
اے پی ایس پشاور کےشہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے آرمی پبلک اسکول لاہورمیں تقریب ہوئی،ڈی جی رینجرز پنجاب عمر فاروق برکی سمیت اعلیٰ فوجی افسران،اساتذہ اور طلبہ بھی شریک ہوئے۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نےاپنے خطاب میں کہاکہ سانحہ پشاور تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے،وادی شوال میں جاری آپریشن جلد مکمل کرلیا جائے گااور جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں،انہیں جلد آباد کیا جائے گا۔
انہوں نےکہاکہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے،تقریب میں بچوں نےملی نغمےاور مختلف خاکےبھی پیش کیے۔