Geo News
Geo News

پاکستان
16 دسمبر ، 2015

وہ دن آئیگاجب شہیدوں کا خون رنگ لائیگا،حمزہ شہباز

وہ دن آئیگاجب شہیدوں کا خون رنگ لائیگا،حمزہ شہباز

لاہور .....مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کاکہنا ہے کہ وہ دن آئے گا جب شہیدوں کا خون رنگ لائے گااورپاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت قوم کا مقدر بنے گی۔

ایوانِ اقبال لاہور میں شہدائےآرمی پبلک اسکول پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےتقریب ہوئی،مسلح افواج کےآفیسرز،عوامی نمائندوں،مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافراد شریک ہوئے،طلباءوطالبات نےاپنی پرفارمنس کے ذریعےشہداءکی یادیں تازہ کیں۔

حمزہ شہبازکا کہنا تھاکہ 16 دسمبرکی عظیم قربانی نےپوری قوم اکٹھا کردیا،سلام ہے ان ماؤں پر،جنہوں نے اپنے لخت جگر ملک پر نچھاور کیے۔آخرپر حامد علی نےساتھی گلوکاروں سےمل کر ملی نغمہ پیش کیا تو حمزہ شہبازاور فوجی افسران سمیت دیگر شخصیات شہدائے اے پی ایس کےاحترام میں کھڑی ہو گئیں،کم سن بچےکی نظم نےشرکاء کو رونے پر مجبور کر دیا۔

مزید خبریں :