Geo News
Geo News

پاکستان
16 دسمبر ، 2015

آرمی پبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ اساتذہ بھی پرعزم

آرمی پبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ اساتذہ بھی پرعزم

پشاور......آرمی پبلک سکول میں ظلم وبربریت کی تاریخ رقم کرنے والے دہشت گردوں کامقصدعلم کے علم کو سرنگوں اورقوم کوجہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا تھا۔

اپنا لخت جگر کھونے والی اے پی ایس کی ٹیچرعندلیب کے عزائم ہمالیہ سے بھی بلند جبکہ طلبابھی حصول علم کو اپنی زندگی کا مقصد اولین سمجھتے ہیں۔

چٹان کی طرح مضبوط ارادوں کی مالک آرمی پبلک سکول کی دلیر ٹیچرعندلیب نے اپنا جگرگوشہ حذیفہ کھویا، شہید کی ماں کا درجہ پایا،خود زخمی ہوئی غازی بن کرلوٹی،دل میں بیٹے کا غم سمائے عندلیب سانحےکو اپنے عزائم کی پختگی کا باعث گردانتی ہے۔

پشاور میں مختلف سکولوں کے طلبا بھی شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خیبر روڈ پہنچے، شہداء کی لازوال قربانی کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے علم کے پرچم کو ہر صورت سربلند رکھنے کا عہد کیا۔

شہدائے آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی پر شہر کی فضاء اگرچہ بہت سوگوار تھی تاہم ہرچہرہ پرامید دکھائی دیتا تھاکہ شہداء کی عظیم قربانی کے طفیل امن بحال ہوچکا ہے۔

اساتذہ اور طالب علم تعلیمی معاملے میں یکجا ہیں، کہتے ہیں حالات جیسے بھی ہوں علم کی شمع جلائے رکھنی ہے تاکہ ملک میں امن قائم ہو اور ترقی کا راستہ ہموار ہو۔

مزید خبریں :