27 مئی ، 2012
فیصل آباد…فیصل آباد میں شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقے بھی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں آ گئے ۔پاور لومز مزدروں کا احتجاج پاور لومز مالکان نے بھی کل سے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ فیصل آباد میں جہاں شارٹ فال میں اضافہ ہونے سے شہری اور دیہی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے وہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے صنعتی علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیاہے اور اب پاور لومز سکیٹر کو پندرہ گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کا سامناہے جس سے کام کی دو شفٹیں متاثر ہو گئی ہیں جس کے خلاف پاور لومز مزدروں نے فیض آ باد چوک میں احتجاج کرتے ہوئے طویل اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پاور لومز مالکان کی نمائندہ تنظیم پاور لومز اونرز ایسوسی ایشن نے بھی کل سے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔