پاکستان
17 دسمبر ، 2015

بلدیہ کراچی کو ریونیو دینے والے ادارے سندھ حکومت کو منتقل

بلدیہ کراچی کو ریونیو دینے والے ادارے سندھ حکومت کو منتقل

کراچی .........بلدیہ عظمی کو نیا میئر ملنے سے قبل ہی دیوالیہ کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں، کے ایم سی کو ریونیو دینے والے ادارے سندھ حکومت یا پھر ڈی ایم سیز کو منتقل کردیے گئے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ صحت، تعلیم اور لوکل ٹیکسز کے محکمے ڈی ایم سیز کو منتقل کردیے گئے ہیں۔اور ان اہم محکموں کی ڈی ایم سی کو منتقلی کا نوٹیفکیشن راتوں رات جاری کیا گیا۔جبکہ شہر کا کچرا اٹھانے کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پاس ہے جو پہلے ہی صوبائی ادارہ بن چکا ہے۔

کچرا اٹھانے والی مشنری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے کرنے کا حکم بھی مل چکا ہے اورٹرک، ڈمپر، لوڈرز، آٹومیٹک سوئپنگ مشین سمیت 102 مشینیں ایس ڈبلیو ایم کے حوالے کرنیکا حکم جاری کردیا گیا ہے۔اس طرح میئر کے اختیارات کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم تنازع بڑھتا جارہا ہے۔

بے اختیار کے ایم سی کے پاس صرف محکمہ لینڈ اور کے ڈی اےکے علاوہ میونسپل سروسز اور ٹرانسپورٹ جیسے سفید ہاتھی چھوڑ دیے گئے۔

مزید خبریں :