Geo News
Geo News

پاکستان
18 دسمبر ، 2015

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی اگلے ماہ ممکنہ ملاقات

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی اگلے ماہ ممکنہ ملاقات

اسلام آباد......بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی اگلی ملاقات کے لیے تاریخ اور جگہ کا تعین کیا جارہا ہے ۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں لیکن اگلی ملاقات کے لیے تاریخ اور جگہ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ ملاقات میں تمام دو طرفہ مسائل پر بات ہوگی ۔ یہ بات وزیرخارجہ سشما سوراج کی پاکستانی وزیراعظم اور مشیر خارجہ سے ملاقات میں طے کرلی گئی تھی ۔

مزید خبریں :