Geo News
Geo News

کاروبار
18 دسمبر ، 2015

نیویارک میں ایک پاکستانی بنک پرپابندی عائد

نیویارک میں ایک پاکستانی بنک پرپابندی عائد

نیویارک........امریکا نے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام میں خامیوں کو وجہ بناتے ہوئے نیویارک میں ایک پاکستان بنک پرپابندی عائد کردی ہے ۔

امریکی حکام نےپاکستان کے ایک بڑے بنک کی نیو یارک برانچ سے کہا ہے کہ بینک کے انسداد منی لانڈرنگ کے پروگرام میں اہم خامی ہے۔بنک کو پابند کیا گیا ہے کہ مسئلہ حل ہونے تک رقم اور ڈالر کلیئرنگ ٹرانزکشنز میں اضافہ نہ کرے۔بنک کو نئے ڈالر کلیئرنگ اکاؤنٹس یاغیرملکی بنکوں کے ساتھ نئےکارسپونڈنٹ اکاؤنٹس کھولنے سے بھی رو ک دیا گیا ہے۔

ڈالر کلیئرنگ بنک کی خدمات میں سے ایک ہے ،جو کھاتہ داروں کو امریکا یا امریکا سے باہر رقم کی منتقلی کے لئے فراہم کی جاتی ہے۔پاکستانی بنک پہلے ہی وعدہ کر چکا ہے کہ وہ 2006 میں جاری ہونے والے آرڈر کے تحت انسدادمنی لانڈرنگ کے مسائل حل کرلے گا۔

مزید خبریں :