18 دسمبر ، 2015
واشنگٹن.......امریکا پاکستان سے پرامن جوہری ٹیکنالوجی پر بات تو نہیں کررہا مگر جوہری پروگرام اور میزائل کی تیاری محدود رکھنے پر زور ضرور دے رہاہے ۔ رچرڈ اولسن نے خارجہ کمیٹی کو بتایا کہ دونوں ملکوں میں بات ہورہی ہے ۔پاکستان ایٹمی ہتھیار اور میزائل کی تیاری محدود رکھے ۔
پاکستان سے ٹیکٹیکل ہتھیاروں، جوہری پروگرام کی سیکیورٹی سمیت دیگر تحفظات پر بھی بات چیت جاری ہے ،سول نیوکلیئرٹیکنالوجی پر کوئی بات نہیں ہورہی ۔ امریکا کی طاقت ور خارجہ امور کمیٹی کو یہ بات رچرڈ اولسن نے بتائی جو پاکستان اور افغانستان کےلیے نمایندہ خصوصی ہیں اور پاکستان میں سفیر بھی رہ چکےہیں۔
پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر بریفنگ میں رچرڈ اولسن نے پاکستان سے جوہری پروگرام پر ہونی والی بات چیت کی بھی تفصیل بتائی ، اور واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ سول نیوکلئیر ٹیکنالوجی سمجھوتہ پر مذاکرات نہیں ہورہے ، جوہری اثاثوں کی حفاظت کےلیے مضبوط اور قابل اعتماد کےلیے زور دیتا رہتا ہے ۔