Geo News
Geo News

دنیا
28 مئی ، 2012

بھارت: پٹرول کی قیمت بڑھانے کیخلاف ہڑتال کا اعلان

بھارت: پٹرول کی قیمت بڑھانے کیخلاف ہڑتال کا اعلان

رائے پور ... بھارت میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے بی جے پی کی سینئر رہنما سشماسوراج نے رائے پورمیں صحافیوں سے گفت گو کے دوران کہا کہ ایک لیٹر پیٹرول پر سات روپے پچاس پیسے کا اضافہ ناقابل قبول ہے۔ بی جے پی مرکزی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عام آدمی پر بوجھ ہے جس کیخلاف 31 مئی کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ بھارتی حکومت نے گذشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ 7 روپے پچاس پیسے اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت تہتر روپے چودہ پیسے، ممبئی میں اٹھتر روپے سولہ پیسے، کولکتہ میں ستتر روپے ترپن پیسے اور تامل ناڈو میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت ستتر روپے پانچ پیسے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :