Geo News
Geo News

پاکستان
18 دسمبر ، 2015

مشاہداللہ خان نے سینیٹ میں بیان پر معذرت کر لی

مشاہداللہ خان نے سینیٹ میں بیان پر معذرت کر لی

اسلام آباد......ن لیگ کے مشاہداللہ خان کے بیان پر سینیٹ میں آج احتجاج ہوا جس کے بعد مشاہد اللہ خان نے معذرت کرلی۔

سینیٹ اجلاس میں ن لیگ کے مشاہداللہ خان نے کیا تھا سندھ حکومت پر ایسا کاری وار جو پیپلز پارٹی کو کرگیا تار تار، ایسا بیان جس پر اپوزیشن نے نہ صرف احتجاج بھی کیا بلکہ واک آؤٹ بھی کیا۔

ایسے الفاظ جو چیئرمین کو کارروائی سے بھی حذف کرنے پڑے، لیکن تیر تو کمان سے نکل چکا تھا، دل کی بات تو زبان پر آچکی بھی، بنی بنائی بگڑ چکی تھی۔

مشاہد اللہ خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک حالت جنگ میں اور سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے۔

مشاہداللہ کے اس بیان پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا، اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی جنہیں منانے کیلئے چیئرمین نے مشاہد اللہ کو ہی بھیجا، مشاہد اللہ خان نے بھی اپنے بیان پر معذرت کی جبکہ چیئرمین نے بھی یہ الفاظ کارروائی سے حذف کروادیئے۔

مزید خبریں :