Geo News
Geo News

پاکستان
19 دسمبر ، 2015

ایم کیو ایم کے روف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع

ایم کیو ایم کے روف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع

کراچی .......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس اور دیگر 23 مقدمات میں ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی۔ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی مقدمات کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈاکٹر عاصم کیس میں روف صدیقی پر دہشتگردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات دینے کا الزام ہے۔ڈاکٹر عاصم کیس کے علاوہ روف صدیقی پر ضلع شرقی کے مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج ہیں جن میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کا سہولت کار ہونے کا الزام ہے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روف صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات تنگ کرنے کے لئے بنائے جارہے ہیں وہ اپنے مقدمات کے خلاف سپریم کورٹ تک جائیں گے۔

مزید خبریں :