Geo News
Geo News

پاکستان
19 دسمبر ، 2015

سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کا اجلاس آج ہوگا

سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کا اجلاس آج ہوگا

کراچی.......سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالف سیاسی جماعتوں نے گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس آج شام کراچی طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں ایم کیوایم ،پی ٹی آئی ،ن لیگ ،فنکشنل لیگ،ذوالفقار مرزا سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کے لیے آج تیسرا اور آخری اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز اور پیداوار مرتضیٰ خان جتوئی کی رہائشگاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ قوم پرست جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سندھ میں کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے رینجرز اختیارات پر وفاق سے بات چیت کرنے پر غور کیا جائے۔ اجلاس میں سفارشات مرتب کرکے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر پگارا کو دی جائیں گی۔

مزید خبریں :