Geo News
Geo News

پاکستان
19 دسمبر ، 2015

اسلام آباد میں 3 سالہ بچے کیخلاف پلازہ پر قبضے کا مقدمہ درج

 اسلام آباد میں 3 سالہ بچے کیخلاف پلازہ پر قبضے کا مقدمہ درج

اسلام آباد ......اسلام آباد پولیس کا کارنامہ کہ تین سالہ بچے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، تین سالہ عثمان پر الزام ہے کہ اس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں ایک پلازے پر قبضہ کر رکھا ہے اور یہ مقدمہ درج کیا گیا اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں، والدین ننھے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے آج ضلع کچہری پہنچ گئے۔

پولیس پہلے معاملے سے لاعلم بنی رہی، بعد میں مقدمے میں نام کی شمولیت کو غلطی قرار دے دیا۔پولیس کا موقف ہے کہ بچے کا نام مدعی خالد مرزا کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہیں علم ہوا کہ بچہ کمسن ہے تو اس پر مدعی کی درخواست کے باوجود کو ئی کاروائی نہیں کی گئی ۔مدعی اور مبینہ قبضہ کرنے والے کے خلاف دو ایف آئی آر ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :