19 دسمبر ، 2015
کراچی.......گزشتہ روز کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر سے ملنے والا جانور پینگولین چیونیٹاٰ ں کھاتا ہے،اس لئے کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ اسے پیڑوں سے چیونٹیاں ڈھونڈ ڈھونڈ کر دے رہی ہے۔
پنگولین جسے سفتے دار چیونٹی خور اور عام زبان میں سلو سانپ بھی کہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نہ تو جانوروں کی نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے اور نہ ہی عجیب الخلقت ہے لیکن اس کی جلد خاردار ہونے کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں۔یہ انسانوں کو نقصان نہی پہنچاتا اور ڈرپوک طبیعت کا مالک ہے۔
یہ جانور کراچی میں اورنگی ٹاؤن کی پہاڑیوں میں عام پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ حب اور بلوچستان کے ریتیلے علاقوں میں ملتا ہے، یہ زمین کھود کر چیونٹیاں کھاتا ہے اس لئے چڑیا گھر انتظامیہ نے اس کے پاس گڑ اور گوشت رکھا ہے تاکہ چیونٹیاں اس کے پاس آسکیں۔