20 دسمبر ، 2015
کشمور .......کشمور کے قریب بڈانی میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر شدید دھند کی وجہ سے کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔جاں بحق افراد کا تعلق بڈانی شہر سے ہے ۔لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ موٹر سائیکل سوار سبزی فروش تھے اور کشمور جا رہے تھے جبکہ کار سوار کند ھ کوٹ جارہے تھے۔