دلچسپ و عجیب
20 دسمبر ، 2015

امریکا میں دنیا کا سب سے مہنگا’ڈول ہاؤس‘ نمائش کیلئے پیش

امریکا میں دنیا کا سب سے مہنگا’ڈول ہاؤس‘ نمائش کیلئے پیش

نیویارک ......بچپن میں گڑیوں کے ساتھ کھیلنا اور ان کا گھر سجانا بچیوں کا سب سے زیادہ پسندیدہ شوق ہوتا ہے اسی شوق کو دیکھتے ہوئے امریکا کے شہر نیو یارک میں دنیا کاسب سے مہنگا’ڈول ہاؤس‘تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت 8اعشاریہ5ملین ڈالر ہے۔

گڑیا کے اس گھر کو Astolat Dollhouse کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن800پاؤنڈ اوربلندی9فٹ ہے۔قلعہ نما اس گھر میں29کمرے بنائے گئے ہیں جسے 13سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔

ڈول ہاؤس کی چھت تانبے سے بنی ہوئی ہے جبکہ دیواریں لکڑی کی ہیں جن میں گڑیوں کی استعمال کی اشیاررکھی گئی ہیں جو خالص سونے،چاندی اور قیمتی پتھروں سے بنائی گئیں ہیں۔ منفرد نوعیت کے بنے ہوئے اس ڈول ہاؤس کو نیو یارک میں موجودکولمبس سرکل میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :