20 دسمبر ، 2015
کوئٹہ .......کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں بابو نامی شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
لاش ضروری کاروائی کے لئے سول اسپتال پہنچادی گئی،ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ مقتول بلوچستان کے ضلع بولان کا رہائشی ہے اور واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، تاہم اسی حوالے سے مزید پوچھ گچھ علاقہ پولیس کررہی ہے۔