20 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل سہ پہر 3 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔
جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفوری حیدری کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا، بعد ازاں سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے بھی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں کل نجی کارروائی کا دن ہوگا ۔ جمعہ کو صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث بھی مکمل کر لی گئی تھی جو منگل کو سمیٹی جائے گی۔