20 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی بغیر ویزہ پاکستان آمد کا نوٹس لیا ہے اورانہیں لانے والی غیر ملکی ایئر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
وزیرداخلہ نے اس حوالےسے ہدایت کی ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر غیرملکی ایئرلائن پر اسی طرح جرمانہ عائد کیا جائے جس طرح ہماری ایئرلائن پرہوتا ہے۔ کوئی غیرملکی بغیر ویزے کے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا، یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت داخلہ بغیر ویزہ کسی شخص کو داخلے کی اجازت دے سکتی ہے۔