Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
20 دسمبر ، 2015

آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ انتخابات ،پولنگ کا عمل مکمل

آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ انتخابات ،پولنگ کا عمل مکمل

کراچی.......آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہےجس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

کراچی کے ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کے سب سے بڑے فورم آرٹس کونسل کے سالانہ انتخابات میں روایتی گہماگہمی نظر آئی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سالانہ انتخابات میں اس سال بھی دو پینل آمنے سامنے ہیں۔ احمد شاہ اور شہر قائد پینل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جیت کس کی ہوتی ہے یہ ووٹوں کی گنتی کے بعد پتا چل جائے گا۔

آرٹس کونسل کےانتخابات میں پولنگ دوپہر پونے تین بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہی۔ امیدواروں نے ووٹروں کا استقبال کیا۔ دونوں پینل کے امیدواروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انہیں کامیابی ملی تو فن کے فروغ اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :