Geo News
Geo News

پاکستان
21 دسمبر ، 2015

نیو کراچی : فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

نیو کراچی : فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی.......نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیوکراچی کے صنعتی علاقے میں کپڑا بنانے کی فیکٹری میں آگ بڑھ اٹھی جسے بجھانے کے لئے ابتدائی طور ایک فائر ٹینڈر کو بھیجا گیا تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید تین فائر ٹینڈرز روانہ کی گئیں جنہوں نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری میں رکھا سامان جل گیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :