Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
21 دسمبر ، 2015

مس یونیورس 2015 کا ٹائٹل ، فلپائن کی دوشیزہ نے جیت لیا

 مس یونیورس 2015  کا ٹائٹل ، فلپائن کی دوشیزہ نے جیت لیا

لاس اینجلس......امریکا میں ہونے والے مس یونیورس 2015 کا ٹائٹل ، فلپائن کی دوشیزہ نے اپنے نام کر لیا۔

مس یونیورس کا 64واں عالمی مقابلہ لاس اینجلس میں ہوا۔ فلپائن کی 26 سالہ اداکارہ اور ماڈل پیا ایلونزو ورٹزبیک نے مس یونیورس 2015 کی فاتح قرار پائیں ۔

براہ راست تقریب میں اُس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی، جب میزبان نےمقابلہ میں رنراَپ رہنے والی کولمبیا کی حسینہ کو کے مقابلہ جیت لینے کا اعلان کیا ۔بعد میں میزبان نے معذرت کے بعد فلپائنی دوشیزہ کے نام کا اعلان کیا۔ پیا اس غیر متوقع جیت پر حیران رہ گئیں۔

مزید خبریں :