21 دسمبر ، 2015
کراچی.....کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 32 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن گذشتہ روز دو سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی کے بعد شروع کیا گیا۔
علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی گئی اور 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔