21 دسمبر ، 2015
ایودھیا.......ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کی شرانگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رام مندر بنانے کےلیے پتھروں کے ٹرک ایودھیا پہنچا دیے، کہتے ہیں، مودی حکومت کا اشارہ ملتے ہی مندر کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔
رام مندر کی تعمیر کے لیے پتھروں سے بھرے دو ٹرک ایودھیا پہنچا دیے گئے ہیں۔انتہا پسند تنظیم وشواہندو پریشد نے 6ماہ پہلے ہی سےمندر کی تعمیر کے لیے پتھر جمع کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
پولیس کے مطابق وہ صورتحا ل پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز اس جگہ پر مذہبی رسومات بھی ادا کی گئیں۔
6 دسمبر 1992ء کو ہندو انتہا پسندوں نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا جس کے بعد ہندو مسلم فسادات میں 2 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔