28 مئی ، 2012
قاہرہ…مصر میں آج گذشتہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلانکیا جائیگا ،جس سے اندازہوتا ہے کہ انتخابات کا اگلا مرحلہ اخوان المسلمون کے محمد المرسی اور سابق وزیر اعظم احمد شفیق کے درمیان ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کو جاری کی جانے والی ای میل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صدارتی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کرنے کیلئے آج مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے گورنمنٹ پریس سینٹر میں پریس کانفرنس منعقد کرے گا۔ریاستی ذرائع ابلاغ اور اْمیدواروں کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق اخوان کے محمد المرسی کو سابق وزیر اعظم احمد شفیق پر معمولی برتری حاصل ہے۔انتخابات کا اگلا مرحلہ 16اور17جون کو منعقد کیا جائیگا، تاہم تیسرے نمبر پر آنے والے بائیں بازو کے اُمیدوار نے اگلے مرحلے کو ملتوی کرنے کا کہا ہے ،انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ووٹنگ کے مرحلے میں باقاعدگیاں ہوئی ہیں۔