Geo News
Geo News

دنیا
22 دسمبر ، 2015

عراق :داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 20 افراد ہلاک

عراق :داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 20 افراد ہلاک

موصل.........عراق کے شمالی شہر موصل میں داعش کے ممکنہ ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں کے دوران کم ازکم 12 شہریوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ،حملے میں قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو علاقے میں موجود عینی شاہدین اور عراقی طبی عملے نے میڈیاکو بتایاکہ حملے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دونوں فضائی حملے دس منٹ کے وقفے سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے کے قریب ہوئے تھے جن میں داعش کے مقامی رہنما اور ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔

اس موقع پر کوئی سرکاری عہدیدار اس حملے پر موقف دینے کے لئے موجود نہیں تھا،داعش نے 2014ء میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کرلیا تھا۔ امریکا اور اس کے اتحادی اگست 2014ء سے ہی داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں کررہے ہیں تاکہ اس کا قبضہ موصل اور دیگر عراقی علاقوں سے خالی کروایا جاسکے۔

مزید خبریں :