23 دسمبر ، 2015
کراچی ........انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عامر خان نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور11جنوری تک واپس آنے اور 20لاکھ روپے کےذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔
ایم کیو ایم رہنما عامر خان نےعدالت میں متحدہ عرب امارات جانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی ،ان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد ہے۔