Geo News
Geo News

کھیل
23 دسمبر ، 2015

ٹینس:سرینا ولیمز خاتون ، جوکووچ مردوں کے بہترین کھلاڑی قرار

ٹینس:سرینا ولیمز خاتون ، جوکووچ مردوں کے بہترین کھلاڑی قرار

جنیوا.......انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سرینا ولیمز اور نواک جوکووچ کو 2015 کا بالترتیب خواتین اور مردوں کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیاجبکہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز سال کی بہترین ویمن ڈبلز چیمپئن ٹھہرے۔

دونوں نے سال کے چار گرینڈ سلےمز میں سے تین جیتے اور عالمی درجہ بندی میں دوسروں سے کہیں آگے ہیں۔چھٹی مرتبہ آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن بننے والی سرینا نے 2015 میںکل پانچ ٹائٹل جیتے۔جولائی میں ومبلڈن جیتنے کیساتھ ہی سرینانے اپنے کیرئیر میں دوسری مرتبہ تمام چار گرینڈ سلے مز ٹائٹل اپنے نام کیے۔

دوسری جانب جوکووچ اپنے کیرئیر میں پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کی بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے 11 ٹائٹل جیتے۔آئی ٹی ایف نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگز کی جوڑی کو سال کی بہترین ویمن ڈبلز چمپئن قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :