28 مئی ، 2012
پشاور…ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کی تصدیق کے لئے جعلی پولیو مہم چلنے والے ڈاکٹر شکیل آفرید ی کے بھائی جمیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بھائی شکیل آفریدی کو سزایکطرفہ فیصلہ ہے۔ پشاور میں اپنے وکلا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل آفریدی نے کہا کہ ان کے بھائی شکیل نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے،اُن کے بھائی کوسزا یکطرفہ فیصلہ ہے جس میں ان کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا۔اصولی طور پر کیس وہاں چلنا چاہیے تھے جہاں پر واقع ہوا۔ان کا کیس ایبٹ آباد میں چلانے کی بجائے ایف سی آر کے قانون کے تحت سزا دی گئی۔جمیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ابھی تک ڈاکٹر شکیل کے خلاف فیصلے کی کاپی نہیں دی گئی ہے۔