24 دسمبر ، 2015
عدن ........یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 4مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق یہ حملہ وسطی یمن کے بیدا اور شبوا صوبوں کی سرحد پر منگل کی شام کیا گیا تھا۔ ڈرون نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی پر سوار مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
یمن میں ایک طرف حوثی باغی اور صدر منصور ہادی کے فوجیوں کے درمیان مسلح کشمکش جاری ہے تو دوسری جانب القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے گروہ جزیرہ عرب میں القاعدہ اور داعش نے بھی موت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ القاعدہ سے منسلک گروہ نے یمن کے جنوب مشرقی کئی علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے جن میں حضر موت صوبے کا دارالحکومت مقالہ بھی شامل ہے۔
القاعدہ اور داعش نے جنوبی شہر عدن کے قرب وجوار میں بھی کئی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے۔