پاکستان
28 جنوری ، 2012

لاہور:ڈینگی آگاہی مہم،صحت مندمعاشرے کیلئے طالبات کی واک

لاہور…لاہور میں ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے مختلف اسکولوں کی طالبات نے صحت مند اور صاف ستھرے معاشرے کیلئے واک کی۔والٹن روڈ پر واک میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول والٹن اور گرلز ہائی سکول کسٹم کالونی کی طالبات نے شرکت کی۔ طالبات نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مچھر سے بچاوٴ، صفائی اور گندگی سے پاک معاشرے کے نعرے درج تھے۔ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور پنجاب اسمبلی کے بعض ارکان بھی واک میں شریک تھے۔ منتخب نمائندوں کا کہنا تھا کہ شہریوں میں آگاہی پھیلا کر ڈینگی اور دیگر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ مستقبل کے معماروں کا اس طرح آگے آنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں :