Geo News
Geo News

دنیا
24 دسمبر ، 2015

دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے روس اور اسرائیل کا معاہدہ

دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے روس اور اسرائیل کا معاہدہ

ماسکو......... روس اور اسرائیل نے دہشتگردی کے خلاف باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

روسی ایوان اقتدار کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ صدر ولادیمیر پوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دونوں ممالک نے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان شام کے بحران پر بھی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ روس نے داعش کے خلاف شام میں وسیع پیمانے پر فوجی مہم شروع کررکھی ہے۔

مزید خبریں :