Geo News
Geo News

دنیا
24 دسمبر ، 2015

تارکِ وطن نے4 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی

تارکِ وطن نے4 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی

میڈریڈ.....سینیگال سے کشتی کے ذریعے یورپ پہنچنے والےوالے ایک تارکِ وطن نے اسپین کی سالانہ کرسمس لاٹری جیت لی۔نگاگنی نامی پناہ گزین کو پورے 4 لاکھ 36 ہزار ڈالر ملے ہیں۔

گھر بار مال مویشی چھوڑ کر کشتی کے ذریعے افریقی ممالک سے یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کے ذہنوں میں مزدوری اور چھوٹی موٹی نوکریاں ہی ہوتی ہیں لیکن سینیگال کے نگاگنی کو قسمت لاکھوں ڈالر دلوانے اسپین لے آئی تھی۔

2007 ءمیں اپنی بیوی کے ساتھ مراکش سے یہاں آنے والے نگاگنی کرسمس کے موقع پر کھلنے والی سب سے بیش قیمت اسپینش لاٹری کاایک حصہ جیت کر فرش سے عرش پر پہنچ گئے ہیں۔

ایک وقت وہ بھی تھا جب یہاں آتے ہوئے ان کی کشتی الٹ گئی تھی اور اس میں سوار کل 65 میں سے جن لوگوں کو زندہ بچایا گیا، نگاگنی بھی ان میں شامل تھے۔اُس وقت اس جوڑے کی جیب میں 5ڈالر بھی نہیں تھے لیکن اب لاٹری ہاتھ لگنے کے بعد یہ جوڑا بہتر اور باعزت زندگی گزارنے کے قابل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :