Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
26 دسمبر ، 2015

کنگ خان اور رنبیر کپور ایک ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونے کو تیار

کنگ خان اور رنبیر کپور ایک ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی.......بالی وڈ فلموں کو ریکارڈ بزنس دینے والے اداکار شاہ رخ خان اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اب سلور اسکرین پر پہلی بار ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جادو چلاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمزان دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ ایک فلم میں کاسٹ کرنے کی منصوبہ بند ی کر رہے ہیں جس کے لئے دونوں اسٹارز سے رابطے بھی کئے جاچکے ہیں۔ نئی فلم کے ہدایت کار شمت امین ہونگے جبکہ دیگر کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :