دلچسپ و عجیب
26 دسمبر ، 2015

برطانیہ : بلے کی چوریوں سے مالکن پریشان

برطانیہ : بلے کی چوریوں سے مالکن پریشان

لندن...... ایسا چور جسے چوری کی لت ایسی لگی ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی بھی فکر نہیں کرتا، دن رات چوریوں میں مصروف ہے۔

چوروں کی بڑی بڑی اقسام دیکھی ہیں، مگر ایسے بلے پہلے نہیں دیکھے، عام طور پر لوگ اولاد کے بگڑنے پر افسردہ ہوتے ہیں، لیکن برطانیہ میں تو بلوں کو چوری کی عادت پڑگئی، پہلے ایک بلے کو ایسی چوری کی عادت پڑی کہ بے چاری مالکن کو چور کا پتہ چلانے کے لیے سیکورٹی کیمرےکی مدد لینا پڑی۔

جناب اب ایک اور بلے کو چوری کی لت لگ گئی، برطانیہ کے علاقے اپسوچ کا رہائشی بِلا دو ہزار تیرہ میں اس وقت خبروں میں آیا جب اس نے کرسمس کے موقع پر لوگوں کے گھروں میں لگی سجاوٹیں چُرائیں۔ نہ صرف یہ بلکہ چور بِلے نے ایک پولیس والے کے گھر سے کتاب بھی چرائی، لو بتاو، پولیس کے گھر چوری۔

بے چاری مالکن کو اپنے پالتو چوربلے کی وجہ سے ہمسایوں سے معافی بھی مانگنا پڑی۔ چوربلے نے ہمسایوں کے بچے کی جیکٹ،کرسمس کی آرائشی اشیاء، کپڑے، فون چارج کرنے والی تار اور ایک بچے کا آرٹ کا کام بھی چوری کیا۔

اب معاملہ کچھ یوں ہے کہ بلا چوریاں کرتا ہےاور بے چاری مالکن، اشیاء مالکان کو واپس پہنچانے میں ہلکان رہتی ہے۔

مزید خبریں :